اسلام آباد: سی ڈ ی اے نے منگل کے روز شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لیے بھر پور کاروائیاں کیں۔ اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں بشمول چونترہ، ڈھوک پراچہ، جی ٹی روڈ ترنول، سیکٹر جی سیون، آئی نائن اور آئی ایٹ میں آپریشن کر کے سرکاری اراضی سے متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر دیا۔
سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ،اسلام آباد پولیس اور دیگر شعبوں کی معاونت بھی حاصل تھی۔ منگل کے روز ہونے والے آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چونترہ کے علاقے میں 03 زیر تعمیر مکان، 01 چار دیواری کو مسمار کر کے غیر قانونی قابضین سے سرکاری اراضی کو واگذار کرا لیا۔
اسی طرح ڈھوک پراچہ کے علاقہ میں ایک ٹیم نے نئی زیر تعمیر چار دیواری کو مسمار کر دیا۔انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک اور آپریشن میں مرکز I-9/3 کے علاقے میں ایک چھپر ہوٹل اور ایک فیکٹری کی غیر قانونی دیوارکو مسمار کر دیا۔
سیکٹر آئی ایٹ میں ایک غیر قانونی کار کے شیڈ کو بھی ختم کر کے سرکاری زمین کو خالی کرالیا۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے انفورسمنٹ کی ایک ٹیم نے سیکٹر G-7 میں کھڈا مارکیٹ کے قریب انسداد تجاوزات کا آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر زیر تعمیر 05 کمروں اورگیٹ سمیت ایک چار دیواری کو ایکسکیویٹر مشین کے ساتھ مسمار کر دیاجبکہ جابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر زیر تعمیر ایک مکان کو بھی گرا دیا گیا ہے۔