سی ڈی اے مزدوریونین کی انجمن تاجران کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDA labour Union Congrats to the newly elected Trade Union

اسلام آباد :سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یاسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،راجہ محمد رفیق،احمد علی شیرازی،ملک کمال،فرخ سجاد کیانی،طارق آفریدی،عارف خان،بشارت پاشا،مہر افتخار سیال،تاج کیانی و دیگر عہدیدران نے کراچی کمپنی جی نائن مرکز کا دورہ کیا ۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماؤں نے انجمن تاجران جی نائن مرکز کے نومنتخب صدرراجہ جاوید اقبال،چیئرمین محمد راج عباسی ودیگر عہدیداران کو الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ انجمن تاجران جی نائن مرکز کے نومنتخب عہدیداران آئندہ بھی جی نائن مرکز کے تاجروں کی بہتری کیلئے اپنی جدوجہد اور کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ کی طرح ان کی اخلاقی حمایت اور تائید جاری رکھے گی۔

انجمن تاجران جی نائن مرکز نومنتخب صدرراجہ جاوید اقبال،چیئرمین محمد راج عباسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یاسین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح اس الیکشن میں بھی ہماری کامیابی تاجر برادری کا ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی پہلے سے بہتر انداز میں جی نائن مرکز کے تاجروں کی خدمت کریں گے۔

Related Posts