سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف جعلی آپریشن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف جعلی آپریشن
سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف جعلی آپریشن

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور شہرِ اقتدار کی ضلعی انتظامیہ غوری ٹاؤن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف جعلی آپریشن کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں  بظاہر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو منہدم کرنے کیلئے آپریشن کر رہے ہیں تاہم دونوں فریقین انتہائی چالاکی سے سوسائٹیز کے مالکان سے مل گئے ہیں۔

مالکان کے ساتھ ملی بھگت کرکے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ جائیدادوں پر موجود بند آفسز پر سیل کے نوٹسز چسپاں کر رہے ہیں جبکہ اندرونِ خانہ ڈیلنگ جاری ہے۔

علاقہ مکینوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ بدعنوان افسران اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے اور غیر قانونی تعمیرات بند کی جائیں۔

اس سے قبل 4 جون کو سی ڈی اے کے ملازمین سملی ڈیم راولپنڈی سے مبینہ طور پر پانی چرانے میں ملوث ہوئے تھے جس پر علاقہ مکینوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ڈیم سے صاف پانی کی پائپ لائن راولپنڈی کو پانی مہیا کرتی ہے جبکہ سی ڈی اے واٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے مین لائن سے آئی 8 سیکٹر میں غیر قانونی کنکشن قائم کر لیا جس سے راولپنڈی میں پانی کا بحران پیدا ہوا۔ 

Related Posts