سی ڈی اے کانالوں کی تعمیر اور صفائی کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inquiry launched against CDA officers corruption in construction materials

اسلام آباد :سی ڈی اے کی جانب سے نالوں کی تعمیر اور صفائی کے دو بڑے منصوبوں کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

شہر میں پارکنگ پلازوں اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے نالوں کی تعمیر اور صفائی کے ان دو منصوبوں کی تیاری کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔

یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور دیگر تنظیموں کے مابین موثر رابطے کو یقینی بنانے کیلئے سی ڈی اے انتظامیہ نے ”اربن انفراسٹرکچر ڈائریکٹوریٹ“کے نام سے ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔

اسلام آباد میں گاڑیوں کی پارکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے اور توقع ہے کہ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لینے کے بعد تین ماہ میں پارکنگ کی ضروریات اور لاگت سے متعلق تمام تر تفصیلات حاصل ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں نور خان ایئر بیس چوک ، شاہ خالد کالونی اور گلزارِ قائد میں تین پیڈسٹرین برج کی تعمیر کا افتتاح

مزید برآں سی ڈ ی اے انتظامیہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر کے شہر بھر میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی سہولت کومزید بہتر بنایا جاسکے گا کیونکہ عام طور پر بارش کا پانی ضائع ہو جاتا ہے تاہم کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے سے نہ صرف زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی بلکہ ذخیرہ کئے جانے والا پانی ہارٹیکلچر کے لیے استعمال میں بھی لایا جا سکے گا۔

Related Posts