جمعیت علمائے اسلام کے رہنما پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پکنک کیلئے جانیوالے کراچی کے 4نوجوان حادثے میں جاں بحق
پکنک کیلئے جانیوالے کراچی کے 4نوجوان حادثے میں جاں بحق

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا گل رفیق حسن زئی پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا گل رفیق حسن زئی پر فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پیش آیا،  جہاں نامعلوم ملزمان نے جے یو آئی رہنما پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے مولانا گل رفیق حسن زئی پر حملہ کیا۔ دونوں ملزمان نے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے۔

ایک ملزم نے اسلحے کی مدد سے مولانا گل حسن زئی پر فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر سوا ہو کر بھاگ نکلے جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان نے 30 بور کے پستول سے فائرنگ کی۔

چہرہ چھپائے ہوئے ملزم نے مولانا گل حسن زئی پر 2 گولیاں چلائیں جن میں سے ایک دیوار کو جا لگی جبکہ دوسری سے مولانا گل حسن زئی کے جبڑے کو نشانہ بنایا گیا۔ 

اسلحے کی فرانزک جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پستول کے ذریعے کی گئی یہ پہلی واردات تھی  جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے کی نظامت پر مامور مولانا گل حسن زئی کے ذاتی اختلافات، دشمنیوں اور دیگر معلومات کی بنیاد پر تفتیش کی جائے گی تاکہ مجرموں کا پتہ چلایا جاسکے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی فرانزک تجزیہ کروایا جائے گا تاکہ مجرموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جاسکیں۔ 

Related Posts