بھارتی فلموں کے مرکزی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد کیس پر تفتیش جاری ہے، دورانِ تفتیش بھارتی ادارے سی بی آئی (سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن) کی خاتون آفیسر نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکر بورتی کو تھپڑ مار دیا۔
میرے ڈیڈ کی ماروتی نامی بھارتی فلم سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی رِیا چکربورتی کو سی بی آئی آفیسر نوپر پرساد نے سشانت سنگھ کیس میں دورانِ تفتیش تعاون نہ کرنے پر تھپڑ رسید کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے بالی ووڈ فلموں کی اداکارہ ریا چکربورتی سے کم و بیش 9 گھنٹے تک سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔
اداکارہ رِیا چکربورتی یہ دعویٰ کرچکی ہیں کہ سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن میں مبتلا تھے جن کے باعث انہوں نے خودکشی کی جبکہ ان کا قتل نہیں کیا گیا جس پر سی بی آئی نے ان سے دعوے ثابت کرنے کی فرمائش کی۔
فرمائش پوری نہ ہوئی تو سی بی آئی کی خاتون آفیسر نوپر پرساد کو تفتیش جاری رکھنے کیلئے بھارتی اداکارہ کو تھپڑ مارنا پڑا جس کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کیس کی تفتیش آگے بڑھائی گئی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل آنجہانی بھارتی فنکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ نے ریلیز کے بعد ہی عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کی، سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دل بے چارہ کی ریلیز کے بعدرواں ہفتے ہی ٹاپ ٹرینڈ بنا ، جبکہ سشانت سنگھ نے مہندرا سنگھ دھونی کے نام پر بنائی گئی فلم ایم ایس دھونی میں بھی ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ عوام میں مقبول