احتیاط، کراچی میں عید الاضحیٰ پر دفعہ 144 نافذ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

کمشنر کراچی نے عید الاضحی پر سخت اقدام اٹھالیا، الائشوں کو سڑکوں اور گلی کوچوں میں پھاڑنے پر دفعہ 144 نافذ کردی، جس کا اطلاق 6 سے 11 جون تک ہو گا۔

کمشنر کراچی حسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے اور شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں الائیشوں کو گلیوں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر پھاڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

کمشنر ہاؤس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 6 جون سے 11 جون تک نافذ العمل رہے گی، اس دوران کسی بھی خانہ بدوش یا شہری کو اجازت نہیں ہو گی کہ وہ الائیشوں کو کھلی جگہوں پر ذبح کرے یا ان کے باقیات عوامی مقامات پر چھوڑے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس عمل سے نہ صرف شہر میں گندگی پھیلتی ہے بلکہ یہ ماحولیات اور انسانی صحت کے لیے بھی سنگین خطرات کا باعث بنتی ہے، انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری شکایات درج کی جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز، میونسپل اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ عید کے دنوں میں شہر میں صفائی، صحت اور ماحول کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

Related Posts