راولپنڈی: مری میں برف کے طوفان کے دوران متعددا فراد کی ہلاکتوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مری میں ہلاکتیں برفباری کے دوران شدید سردی کے باعث ہوئیں، چاروں لاشیں باڑیاں روڈ سندھیاں کے مقام سے ملی ہیں، مری سیر کیلئے آنیوالے چاروں نوجوانوں کی لاشیں گاڑی سے ملی ہیں، چاروں نوجوان مردان کے رہائشی تھے۔
Situation of #muree is Escalating, as per reports 9 people Lost their Life after heavy #Snowfall in Muree, Please Stay at Home for this Weekend. pic.twitter.com/Ay2th5rl0l
— Ahsan_11 (@AAhsan11) January 8, 2022
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے احکامات پرمری میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیااورسرکاری ریسٹ ہاؤسز اوردفاتر سیاحوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے مری میں فضائی آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے ،موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لئے دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں:مری میں برف کا طوفان، ہزاروں سیاح محصور، 19ہلاک، ہولناک مناظر ،ویڈیوز وائرل