ائیر ٹریول پالیسی تبدیل، ویکسین لگوانے والوں کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

category B and C eliminating for air travel policy

اسلام آباد:بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ائیر ٹریول پالیسی تبدیل کردی گئی، پاکستان نے سفری پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے اومی کرون پھیلاؤ والے مختلف ممالک کے لیے مختص کردہ کیٹگری بی اور سی ختم کر دی گئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ائیر ٹریول پالیسی تبدیل کرتے ہوئے مختلف ممالک کیلئے مختص کیٹگری بی اور سی کو ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی اور بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ائیر ٹریول پالیسی تبدیل کرتے ہوئے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف ممالک کے لیے مختص کردہ کیٹگری بی اور سی ختم کردی ، اب کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ غیر ملکی اور پاکستانی اب پاکستان آ سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کے مطابق نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ، بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھنا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

یورپی ممالک سے آنے والے فلائٹس کے مسافروں کا سو فی صد ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، سعودی عرب ،عرب امارات اور قطر سے آنے والی کم از کم 50 فی صد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہو گا، ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا مثبت آنے والے مسافر 10 دن قرنطینہ کریں گے، کورونا مثبت آنے والے مسافروں کا آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے والے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی اور ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو ویکسین سے استثنیٰ حاصل ہوگا، میڈیکل وجوہات، حاملہ خواتین اور 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانیوں کو لازمی ویکسین پالیسی سے استثنیٰ اصل ہوگا، 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانی مسافروں کو 15 فروری تک بغیر ویکسین پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں تمام ائیر پورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کٹس اور طبی عملے کی زیادہ سے زیادہ موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز ائیر پورٹس پر اضافی ہیلتھ اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائے، وفاق اور صوبائی انتظامیہ کورونا مثبت آنے والے مسافروں کی قرنطینہ ڈراپ تک ٹرانسپورٹ کو یقینی بنائے جبکہ وزرات خارجہ کو بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانے اور ہائی کمشنز کو ترجیحی بنیادوں پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Related Posts