اسلام آباد: سندھ ہاؤس پر حملے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، تھانہ سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کے 13 معلوم اور دیگر نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدم تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
مقدمہ میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے، نجی حدود اور رہائش گاہ میں داخل ہونے کے دفعات شامل ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر 5 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف انہی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جن کے تحت جے یو آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکنان دروازہ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل، شدید نعرے بازی