لاہور: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان،شبلی فراز سمیت 150 کارکنوں کے خلاف ریس کورس تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ہجوم نے پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
متن کے مطابق ملزم عمران خان کی گرفتاری کیلئے پہنچے تو ڈنڈا بردار افراد نے گھیراؤ کر لیا، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے پولیس افسران و اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد
عمران خان نے باہم مشورہ کر کے ساری پلاننگ کی، ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا ایک انچ بھی بڑھے تو مار دیں گے۔