اسلام آباد میں بیلجیم کی خاتون سے زیادتی، کیس کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون سے زیادتی
(فوٹو:: فیس بک)

اسلام آباد میں بیلجیم کی شہری خاتون سے زیادتی کے کیس کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے خاتون کی میڈیکل رپورٹ وصول کرلی۔

رپورٹ کے مطابق بیلجیم کی شہری خاتون کے میڈیکل میں کسی بھی قسم کے جنسی تشدد یا زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ خاتون غیر ملکی یا بیلجیم کی شہری نہیں بلکہ پاکستانی شہری ہے۔

ذرائع کے حوالے سے کیے گئے دعوے کے مطابق خاتون کا شوہر بیلجیم کا شہری ہے اور خاتون کی شادی پاکستان میں 5 سال قبل ہوئی تھی۔ خاتون نے 2 افراد پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا اور بعد میں الزام مزید 3 افراد پر لگا کر ملزمان 5کردئیے تھے۔

میڈیکل رپورٹ سامنے آجانے کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے جسے دیکھ بھال اور نگہداشت کیلئے ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تمیز الدین کے گھر پر بھی واقعے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مشتبہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ خاتون اس کے گھر ہر روز آجایا کرتی تھی، جس پر اس نے خاتون کو رسیوں سے باندھ دیا اور گھر سے باہر نکال دیا۔خاتون کو اسلام آباد میں خاتون بندھی ہوئی ملی۔ یہ بھی کہا گیا کہ خاتون بیلجیم کی شہری ہے تاہم یہ دعویٰ جھوٹا نکلا۔

Related Posts