سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکیس میں پیشرفت،کراچی کے 2 لاپتہ شہری گھر واپس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC bans seashore reclamation, commercial use of defence related properties

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت جاری ہے جبکہ اس دوران شہرِقائد کے مزید 2 لاپتہ شہری گھر واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری مقبول احمد اور توفیق احمد گزشتہ کئی ماہ سے لاپتہ تھے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت میں کیسز دائر ہونے پر دونوں شہریوں کو بازیاب کرایا گیا۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے انکشاف کیا کہ مقبول احمد کو ایس ایچ او سچل نے اغواء کرایا تھا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایس ایچ او سچل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ اتھارٹیز سے رجوع کیا جائے۔ بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق دونوں درخواستیں نمٹا دیں۔  

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں پولیس کے ہاتھوں 2 معصوم شہری جعلی مقابلے میں قتل ہو گئے جس پر سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا، سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ برس دسمبر کے دوران ایس ایس پی ویسٹ کو پولیس پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کرکے محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔  ملزمان میں اے ایس آئی عمران، پولیس کانسٹیلبلز عارف، سجاد، وقار اور فہد علی کے نام شامل تھے۔

مزید پڑھیں: پولیس کے ہاتھوں 2 شہری جعلی مقابلے میں قتل، عدالت کا کارروائی کا حکم

Related Posts