وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کیا۔ شہریوں نے ٹائر جلا کر ایکسپریس ہائی وے کو ڈھوک کالا خان کے مقام سے بند کردیا۔ احتجاج کے باعث روڈ بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
طالبان رہنما کا پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کے بیان پر رد عمل
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز بھارہ کہو میں احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمے میں میاں اسلم اور تاجر رہنما کاشف چوہدری سمیت 12 افراد نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔