غزہ اسرائیل جنگ، عالمی برادری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ اسرائیل جنگ کے دوران نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ  نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں غزہ میں شہریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی اسرائیلی دشمنی اور جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ڈیڈ لائن ختم، افغانیوں کو کیسے واپس بھیجا جائے گا، پلاننگ سامنے آگئی

ٹوئٹر پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ روز جبالیا کیمپ پر اسرائیل نے فضائی حملہ اور شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد شہید ہوگئے۔

پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم جیسے قابلِ مذمت کام کبھی معاف یا فراموش نہیں کیے جاسکتے۔ عالمی برادری فلسطینیوں کا قتلِ عام ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر اعظم نے لاہور کی یونیورسٹی لمز میں تاخیر سے آمد پر معترض طلبہ کو وضاحت کرتے ہوئے اپنی دیر سے آمد کی وجہ وفاقی کابینہ اجلاس کو قرار دے دیا۔

آج سے 2 روز قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ لاہور کی یونیورسٹی لمز میں طلبہ سے بات چیت کیلئے تاخیر سے پہنچے تو شرکائے گفتگو میں شامل کچھ طلبہ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دکھ کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts