اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیاں ختم ہونی چاہئیں۔ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار رکھتا ہے۔ ملک کے سیاسی و معاشی فیصلے خواہش کی بجائے قانون کے تحت کیے جائیں گے۔
تحریکِ انصاف معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔عطا تارڑ
بیان میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کا اقتدار کو طول دینے کا کوئی پروگرام نہیں۔ الیکشن کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ نواز شریف کا معاملہ عدالت میں ہے، پاکستان آمد کے متعلق علم نہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ تحریکِ انصاف معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ صدرِ مملکت کو اختیار کس نے دیا کہ الیکشن کی تاریخ دیں؟
گزشتہ روز صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دئیے جانے کی قیاس آرائیاں سامنے آنے کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ صدرِ مملکت کے عہدے کی میعاد 9 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے۔