عمران خان کی دوسرے کیس میں دورانِ حراست گرفتاری درست ہے۔نگران وزیرِ داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی دوسرے کیس میں دورانِ حراست گرفتاری درست ہے۔ جڑانوالہ واقعے پر تفتیش ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران نگران وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجاب میں جڑانوالہ واقعے کی تحقیقات صوبائی حکومت کر رہی ہے۔ اب تک واقعے کے ذمہ دار 150 سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی، عطاء تارڑ

گفتگو کے دوران نگران وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حکومت واقعے کے ماسٹر مائنڈ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ واقعہ بیرونی سازش کا نتیجہ ہے، یہ کہہ کر بری الذمہ نہیں ہوا جاسکتا۔داعش نے جے یو آئی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

نگران وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ داعش کے حملے پر بھی تفتیش جاری ہے۔ میرا خیال ہے کہ حملہ کسی اور نے کیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹی پی کے خلاف جنگ میں کامیاب رہا۔ ماضی میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے نام پر وقت ضائع ہوا۔

وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوں میں جاکر نشانہ بنائیں گے۔ پاکستان میں داعش کی کوئی انتظامیہ نہیں۔ یہ جنگجو گروہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہے۔ 9مئی کو دفاعی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی عمران خان نے کی۔ 

 

Related Posts