چینی کمپنی نے کراچی سرکلر ریلوے بنانے کی ذمہ داری لے لی، وزیر اعلیٰ کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ چینی کمپنی نے کراچی سرکلر ریلوے بنانے کی ذمہ داری لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی جانب سے چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (سی آر سی سی) کے صدر لی سماکی اور نائب صدر گونجی رین سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد میڈیا کو سرکلر ریلوے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

عوام کیلئے بڑا ریلیف، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے سی آر سی سی کے ہیڈ کوارٹر میں کمپنی کے صدر اور نائب صدر سے ملاقات کی۔ نائب صدر نے بریفنگ کے دوران کہا کہ سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ اور ہم نے مل کر کے سی آر کی فزیبلٹی رپورٹ بنائی، چین کراچی سرکلر ریلوے بنائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا حصہ 2016 میں بنا۔ نئی فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے پر 2 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی جبکہ منصوبے کا روٹ 43 کلومیٹر پر محیط ہے۔

سرکلر ریلوے منصوبہ کراچی کے رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں کو آپس میں ملانے کا کام کرتا ہے۔ نئے منصوبے کے تحت سرکلر ریلوے پر یومیہ 6 لاکھ 50ہزار مسافر سفر کرسکیں گے جبکہ روٹ پر 24اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ کے سی آر کے روٹ کی اراضی سے متعلق مسائل حل کرنے کی ذمہ داری سندھ حکومت  کی ہوگی۔ 

Related Posts