معروف بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کمپنی نے ‘کریم’ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد خواتین پر مشتمل موٹرسائیکل کا آغاز کرے گا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایاگیا کہ نئی سروس ابتدائی طور پر کراچی میں شروع کی جائے گی۔ کریم کے سینئر کمیونیکیشن مینیجر نذیر ویرانی نے بزنس ریکارڈر میں بتایا کہ “مذکورہ سروس کے آغاز کے حوالے سے ٹائم لائن فی الحال نہیں دی جا سکتی۔”
انہوں نے کہا کہ جتنا اچھا اس پر ردعمل ملے گا اتنی ہی جلدی یہ سروس شروع ہوگی۔
کمپنی نے بتایا کہ وہ خواتین ڈرائیورز کو دو قسم کے سیلری پیکیجز فراہم کرے گی، جس میں 30 ہزار اور 50 ہزار شامل ہیں۔اور خواتین ڈرائیورز سے وہ کمیشن نہیں لیاجائے گا جو عام طور کمپنی لیتی ہے۔