کار نے ڈیڑھ سالہ بچی کو کچل دیا، واقعے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی شہر نوئیڈا میں کار نے ڈیڑھ سالہ بچی کو کچل دیا، واقعے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی ہے، خوفناک منظر دیکھنے والوں کا دل دہل کر رہ گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے ماں کے ساتھ کھیلنے والی معصوم بچی کو کار نے کچل دیا۔ واقعے کی ویڈیو قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار 19ماہ کی بچی کو کچل دیتی ہے۔

کار ڈرائیور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ بچی کی حالت تشویشناک ہے جسے ہسپتال منتقل کرادیا گیا۔ کرایہ دار خاتون اپنے گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر 19 ماہ کی معصوم بچی کو کھلا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ قریب سے گزرتی ہوئی کاربچی کو کچلتی ہوئی چلی گئی۔

خوفناک حادثے کی وجہ سے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ کار ڈرائیور بچی کو ہسپتال لے گیا تاہم وہ ہسپتال سے ہی فرار ہوگیا اور کار کی زد میں آنے والی شدید زخمی بچی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے لگی جو ہریانہ کے رہائشی اجے شرما کی بیٹی بتائی جاتی ہے۔

کار ڈرائیور کی شناخت ہوگئی جس کا نام ونیت بتایا جاتا ہے۔ جوان العمر ونیت گاڑی ڈرائیو کرتا ہوا آیا جس نے بچی کو کچل دیا، فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ بچی کے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

 

Related Posts