عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں کیپٹن صفدر پر فردِ جرم عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں کیپٹن صفدر پر فردِ جرم عائد کردی
عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں کیپٹن صفدر پر فردِ جرم عائد کردی

اسلام آباد:  عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شریکِ حیات کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد پر فردِ جرم مزارِ قائد پر اشتعال انگیز تقاریر کے کیس میں عائد کی۔ سماعت کے دوران کیپٹن صفدر وکیل سمیت ضلعی عدالت میں پیش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام 19 جون سے پہلے ووٹ چیک کریں، دھاندلی شروع ہوگئی۔شیخ رشید

عدالت میں استغاثہ نے چارج شیٹ جمع کرائی جس کیخلاف کیپٹن صفدر نے استدعا کی کہ وہ بے قصور ہیں۔ معزز جج نے استغاثہ کو 10 جون تک گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کیپٹن صفدر پر عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔

قبل ازیں عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کے الزام میں کیپٹن (ر) صفدر کو اسلام پورہ پولیس نے رات کے وقت گرفتار کیا۔ ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے پولیس کارروائی کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔

قبل ازیں پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر پر درج مقدمے میں دفعہ 124 اور دفعہ 506 کا اضافہ کیا تھا۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر پر مقدمہ سیاسی انتقام ہے۔ حکومت کیس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرے مؤکل کو بری کرے۔

بعد ازاں عدالت نے کیپٹن صفدر پر فردِ جرم عائد کردی۔ ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کیا تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگی رکنِ اسمبلی عمران خالد پر بھی گوجرانوالہ میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ ان پر بغاوت اور کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج ہے۔ 

Related Posts