کپتان بابر اعظم عالمی ریکارڈ بنانے سے چند قدم کی دوری پر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپتان بابر اعظم عالمی ریکارڈ بنانے سے چند قدم کی دوری پر
کپتان بابر اعظم عالمی ریکارڈ بنانے سے چند قدم کی دوری پر

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے سے صرف چند قدموں کی دوری پر ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچوں کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 4 ہزار رنز کے سنگ میل سے صرف 15 قدم دور ہیں، بابر اعظم ایک روزہ میچز کی 81 اننگوں میں 57 کی اوسط سے 3985 رن بنا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے اس فارمیٹ میں 14 سنچری اور 17 نصف سنچری بنائی ہیں، وہ اگلی 6 اننگز میں 15 رن اور بنالیتے ہیں تو سب سے تیز 4 ہزار رن بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔

مزید برآں پاکستان اور آسٹریلیا کے ایک روزہ میچز کا ریکارڈ دیکھیں تو اس میں آسٹریلوی ٹیم کافی آگے ہے، دونوں کے درمیان اب تک 104 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی ٹیم ہلکا نہ لے، وائٹ بال سیریز ہم ہی جیتیں گے، فخر زمان

آسٹریلیا نے 68 جبکہ پاکستان کوصررف 32 میچوں میں جیت ملی ہے۔

آسٹریلیا نے گرین شرٹس کے خلاف دوگنے سے زیادہ میچ جیتے ہیں، ایک میچ ٹائی رہا، جبکہ تین کا نتیجہ نہیں آیا۔

آسٹریلیا ایک روزہ مقابلوں کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ اس نے سب سے زیادہ 581 میچ جیتے ہیں، جبکہ بھارت 521 میچز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 490 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Related Posts