کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں شہریوں کو بلیک میل کئے جانے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں شہریوں کو بلیک میل کئے جانے کا انکشاف
کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں شہریوں کو بلیک میل کئے جانے کا انکشاف

راولپنڈی:کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے بعض ریٹائرڈ ملازمین اورایک بڑے گروہ کا مبینہ گٹھ جوڑ، شہریوں اور کینٹ بورڈ کے ملازمین کو بلیک میل کئے جانے کا انکشاف۔

ذرائع کے مطابق کچھ ملازمین جو عرصہ دراز قبل کنٹونمنٹ بورڈ سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ کے د فتر میں باقاعدگی سے آتے ہیں اور مختلف کاموں کے سلسلے میں آنیوالے شہریوں سے مختلف کام کروانے کے غرض سے مبینہ طور پر پیسے وصول کرتے ہیں۔

تاہم ان میں سے بعض نے اپنے ساتھ دیگر افراد کو بھی رکھا ہوا ہے جو صدر، چھوٹے بازار، ویسٹریج، نصیر آباد، سہام، چشتیہ آباد، ڈھوک گجراں، رینج روڈ، افشاں کالونی، شالے ویلی،ڈھوک چوہدریاں،ڈھوک بنارس، نیازی ٹاون، ڈھوک سیداں، ، مصریال روڈ، آفیسر کالونی، چوہڑ، آلہ آباد، علی آباد اور دیگر علاقوں میں جاتے ہیں۔

اپنے آپ کو کینٹ بورڈ کا انسپکٹر ظاہر کر کے نئی تعمیرات کا نقشہ مانگتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ تعمیر نقشے کے مطابق نہیں ہو رہی، مبینہ طور پر بلیک میل کر کے پیسے لیکر رفوچکر ہو جاتے ہیں، اور جہاں سے پیسے نہ ملیں، اس علاقے میں تعینات کینٹ بورڈ کے انسپکٹر کو بلیک میل کر کے پیسے لیتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ان افراد میں فاورق اور انعام، وقاص، سفیر، ارشاد و دیگر شامل ہیں، جو عرصہ دراز قبل کنٹونمنٹ بورڈ سے یا تو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں یا اپنی کرپشن کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ سے نکالے جا چکے ہیں۔

تاہم یہ افراد کسی دور میں کنٹونمنٹ بورڈ کا حصہ رہ چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ افراد کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام افسران کے دفاتر اور قانون سے باخبر ہیں، جس کی بنیاد پر یہ افراد کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کیخلاف بھی اعلیٰ افسران کو جھوٹی درخواستیں ارسال کرکے متعدد اہلکاروں کو بلیک میل کرچکے ہیں۔

ان افراد کی متعدد بار شکایات کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی موصول ہو چکی ہیں جس پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ان افراد کیخلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts