بیماری کے باعث کما نہیں سکتا، گھر میں فاقے ہوتے ہیں، محمد مشتاق کی امداد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیماری کے باعث کما نہیں سکتا، گھر میں فاقے ہوتے ہیں، محمد مشتاق کی امداد کی اپیل
بیماری کے باعث کما نہیں سکتا، گھر میں فاقے ہوتے ہیں، محمد مشتاق کی امداد کی اپیل

اسلام آباد:ضلع جھنگ تحصیل شورکوٹ کا رہائشی مالی مدد کے لیے شورکوٹ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔

محمد مشتاق نے ایم نیوز کو اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ میں انتہائی غریب ہوں،میری تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں،بیماری کے باعث مجھ سے محنت مشقت نہیں ہوتی،گھر میں اکثر فاقے ہوتے ہیں۔

محمد مشتاق نے بتایا کہ کمزوری اور بیماری کے باعث میں چل پھر نہیں سکتا، تھوڑا سا چلنے کے بعد مجھے چکر آنے لگتے ہیں اور میں گر پڑتا ہوں، غربت کے باعث میرے بچے بھی اکثر بھوکے سوجاتے ہیں۔

مزدوری کرنے کے قابل نہیں ہوں، دل کا مریض ہوں، کھلے آسمان تلے زندگی کے شب و روز گزر رہے ہیں،میں نے بیت المال میں مالی مدد کی درخواست دی لیکن میری مالی مدد نہیں کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان اور دیگر مخیر حضرات سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ اللہ کے واسطے میری مدد کی جائے تاکہ میرا گھر بن جائے اور میرے بچے پیٹ بھر کر کھانا کھا سکیں۔

Related Posts