جنوبی کوریا کے مشہور کے پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جیمن کے جیسا دکھنے کی خواہش میں 12 سرجریز کروانے والا 22 سالہ کینیڈین اداکار انتقال کرگیا۔
مغربی میڈیا کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والا سینٹ وان کولوچی نامی اداکار کوریا کے مشہور کے پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے گلوکار جیمن کا مداح تھا اور گلوکار کی طرح ہی دکھنا چاہتا تھا جس کیلئے اُس نے اپنے چہرے کی 12 سرجریز کروائیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈین اداکار نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کیے اور انہوں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ وہ امریکی اسٹریمنگ نیٹ ورک کے لیے کے پاپ اسٹار کا کردار ادا کرسکیں۔
بی ٹی ایس ممبر جیمن کا گانا امریکی میوزک چارٹ میں ٹاپ پر آگیا
کینیڈین اداکار کی موت ایک سرجری سے ہونے والی پیچیدگی کے سبب ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق 22 اپریل کی رات کو جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں کولوچی کی جبڑے کی سرجری ہوئی، یہ جبڑا اس نے گذشتہ برس نومبر میں نصب کروایا تھا۔ جس کے حوالے سے اداکار کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ یہ سرجری اس کے لیے بہت پیچیدگی کا سبب بن سکتی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ کولوچی کو جبڑا نصب کرنے سے ایک انفیکشن ہوا تھا جس نے اس کی جان لے لی، مرنے سے پہلے اس کے جسم میں نالی بھی لگائی گئی تھی۔
کینیڈین اداکار نے چہرے کی جو سرجریز کروائیں اُن میں فیس لفٹ کر، ناک، آنکھ ، آئی براؤز لفٹنگ اور ہونٹوں کی سرجریز شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین اداکار نے میوزک انڈسٹری کا حصہ بننے کیلئے کینیڈا کو چھوڑ کر جنوبی کوریا میں رہائش اختیار کرلی تھی اور انہوں نے جنوبی کوریا کی تین بڑی میوزک انڈسٹری میں بھی کام کیا ہے۔
سینٹ کولوچی کے منیجر بلیک کے مطابق کولوچی اپنے چہرے کے خدوخال کو لیکر اچھا محسوس نہیں کرتا تھا۔ منیجر کا کہنا ہے کہ کولوچی کو اپنی جو لائین اور تھوڑی پسند نہیں تھی، وہ کہتا تھا کہ اس کی وجہ سے میرا چہرہ چوڑا دکھائی دیتا ہے اور وی شیپ جو لائن جیسے کہ ایشین کی ہوتی ہے، ایسی ہی جو لائن رکھنے کا خواہش مند تھا۔