پی آئی اے اسٹیورڈ کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی شکایت پر معطل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے اسٹیورڈ کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی شکایت پر معطل کردیا گیا
پی آئی اے اسٹیورڈ کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی شکایت پر معطل کردیا گیا

قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا کے ایک ہوٹل میں روم سروس خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنے کی شکایت پر فضائی میزبان محمد ادریس خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملازمت سے معطل کر دیا ۔

پی آئی اے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں ائیر لائن کنٹری منیجر نے واقعہ سے متعلق ای میل پر اسٹیورڈ کو فوری معطل کیے جانے کا آرڈر جاری کیا ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ معطلی کے ساتھ مبینہ طور پر کینیڈا کیلئے پروازوں پر محمد ادریس کی تعیناتی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:ناسا پاکستانی طالبہ بسمہ سولنگی کی ایجاد دیکھ کر حیران، امریکہ مدعو کرلیا

پی آئی اے اسٹیورڈ7 جولائی کو قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پرادریس خان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Related Posts