ایک شخص کے علاوہ سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک شخص کے علاوہ سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، آصف زرداری
ایک شخص کے علاوہ سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کے علاوہ پاکستان کی بہتری کے لیے سب سے بات کر سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا دن ہے اور اب ووٹ، ووٹ اور ووٹ کے سوا کچھ نہیں۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی ایک سیاسی یونیورسٹی ہے اور حکومتی بنچوں پر کئی ارکان اس یونیورسٹی سے پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔ وہ جلد سمجھ جائیں گے اور پیپلز پارٹی میں واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریژری بنچوں پر موجود دوست برآمدات کے اعداد و شمار کی بات کر رہے ہیں۔ برآمد کے یہ اعداد و شمار میں نے چھوڑے تھے۔ معیشت گر رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے صرف دو روز قبل شرح سود میں اضافہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی روپیہ مضبوط ہوا اور اسٹاک مارکیٹ مضبوط ہوئی۔

سابق صدر نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری ان کی بندوق کے نشانے پر ہیں۔ عمران شکاری ہے، کرکٹر ہے اور ملک چلا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو شاہ محمود قریشی نے ہی پھنسایا ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ میں نہایت عاجزی کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ آپ براہ کرم ووٹنگ کا عمل شروع کریں۔ میں آپ کے خلاف عدالت کے حکم کی خلاف ورزی پر رجوع نہیں کرنا چاہتا۔ ہم ملک کی بہتری کی بات کررہے ہیں اس لیے ووٹنگ کروائیں تاکہ ہم آگے بڑھیں اور پاکستان بھی ترقی کرے۔

Related Posts