تحریک عدم اعتماد، کیا وزیراعظم حکومت بچانے کیلئے الطاف حسین پر پابندی ختم کرسکتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Can PM lift the ban on Altaf Hussain?

کراچی :وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد اتحادیوں نے بھی مطالبات منوانا شروع کردیئے، ق لیگ کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے کے بعد ایم کیوایم کو بھی بھاری مراعات ملنے کا امکان پیدا ہوگیا، متحدہ کارکنوں نے سوشل میڈیا پر الطاف حسین پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیوایم کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ عدالت اظہار رائے پر مقدمات بنانے کی مخالفت کرچکی ہے اور حال ہی میں وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری کیخلاف قائم مقدمہ واپس لیا جارہا ہے تو الطاف حسین پر عائد پابندی بھی ختم کی جائے۔

مزید پڑھیں:گورنر مستعفی ہونے کیلئے تیار، وزیر اعظم ایم کیو ایم وفد سے ملاقات آج کرینگے

وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے آج اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم سے ملاقات کرینگے جس میں ایم کیوایم کو گورنر سندھ کا عہدہ دینے کے علاوہ پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کی پیشکش بھی متوقع ہے۔

حکومت بچانے کی کوششوںکے دوران قومی اسمبلی میں پانچ سٹیوں والی اتحادی ق لیگ کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے کے اعلان کے بعد ایم کیوایم کے کارکنوں نے بانی الطاف حسین کی بحالی کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔

 

Related Posts