اداکارہ کیمرون ڈئیز نے شادی شدہ جوڑوں پر لب کشائی کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ کیمرون ڈئیز نے حال ہی میں ازدواجی زندگی بسر کرنے کیلئے ایک ساتھ رہنے والے شادی شدہ جوڑوں پر لب کشائی کی ہے۔

اداکارہ کیمرون ڈئیز نے حال ہی میں ازدواجی زندگی بسر کرنے کیلئے ایک ساتھ رہنے والے شادی شدہ جوڑوں پر لب کشائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کیمرون ڈئیز نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڑوں کے متعلق گفتگو کی بات آتی ہے تو میرے نزدیک اپنا گھر اپنا ہوتا ہے، آپ کا گھر صرف آپ کا ہوتا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM5MjcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzkyNyAtINmF24zYsduMINmB2YTZhSDigJ3aiNmG2qnbjOKAnCDYs9mG24zZhCDYtNuM2bnavtuMINqp2Ygg2LHZj9mE2Kcg2K/bkiDar9uM25TYtNin24Eg2LHYriDYrtin2YYg2qnYpyDYp9mG2Yjaqdq+2Kcg2K/YudmI24zZsCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODM5MjgsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvU2hhaC1SdWtoLUtoYW4tMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmF24zYsduMINmB2YTZhSDigJ3aiNmG2qnbjOKAnCDYs9mG24zZhCDYtNuM2bnavtuMINqp2Ygg2LHZj9mE2Kcg2K/bkiDar9uM25TYtNin24Eg2LHYriDYrtin2YYg2qnYpyDYp9mG2Yjaqdq+2Kcg2K/YudmI24zZsCIsInN1bW1hcnkiOiLYqNin2YTbjCDZiNmI2ogg2qnZhtqvINqp24HZhNin2YbbkiDZiNin2YTbkiDZhdi52LHZiNmBINin2K/Yp9qp2KfYsSDYtNin24Eg2LHYriDYrtin2YYg2YbbkiDYr9i52YjbjNmwINqp24zYpyDbgduSINqp24Eg2KfZhiDaqduMINmG2KbbjCDYotmG25Ig2YjYp9mE24wg2YHZhNmFINqI2YbaqduMINiz2YbbjNmEINi024zZudq+24wg2qnZiCAg2LHZiNmG25Ig2b7YsSDZhdis2KjZiNixINqp2LHYr9uSINqv24zblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

چارلیز اینجلس سے مغربی دنیا سمیت جنوبی ایشیاء میں بھی اپنی اداکاری اور مارشل آرٹس کی قابلِ قدر صلاحیت سے شہرت پانے والی کیمرون ڈئیز نے کہا کہ درمیان میں ”ہمارا“ گھر ہے لیکن سونے کیلئے ہم الگ کمروں میں جائیں گے۔

کیمرون ڈئیز نے میاں بیوی کے ازدواجی تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ سونے کیلئے اپنے کمرے میں جائیں گے تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ درمیان میں جو کمرہ ہے، وہ ہم ساتھ رہنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

پوڈ کاسٹ کے دوران جب کیمرون ڈئیز کو ازدواجی تعلق کے متعلق لب کشائی کرنے کے  متعلق وارننگ دی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں، لیکن آج کل میرے خیالات ایسے نہیں ہیں، لیکن ایسا میں اس لیے نہیں کہہ رہی کہ میرے شوہر بہت اچھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میری شادی ہوئی، اس سے پہلے ہی میں ایسی باتیں کرچکی تھی۔ خیال رہے کہ کیمرون ڈئیز نے 2015 میں موسیقار بینجی میڈن سے شادی کی  جبکہ فنکار جوڑے کی ایک 3سالہ بیٹی ریڈیکس جنوری 2020ء میں پیدا ہوئی تھی۔ 

 

Related Posts