نیویارک :دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں کے دوران خود کو جرائم پیشہ افراد یا ڈاکوؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے جہاں دیگر شخصیات بھی سیکیورٹی ٹیم کا انتظام کرتی ہیں، وہیں کایلی جینر نے بھی اپنی حفاظت کا اعلیٰ انتظام کر رکھا ہے۔
کایلی جینر کی والدہ 70 سالہ کیٹلین جینر نے انکشاف کیا کہ ان کی دونوں بیٹیاں کایلی اور کنڈیل جینر خود کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کے لیے اعلیٰ سیکیورٹی کا انتظام کرتی ہیں۔
کیٹیلین جینر کے مطابق نہ صرف دونوں بہنیں بلکہ ان کی سوتیلی بہنیں کم کارڈیشین اور کارٹنی کارڈیشین بھی ڈاکوؤں اور چوروں سے بچنے کے لیے سیکیورٹی ٹیم پر بھاری خرچ کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں :ایسی عمر میں دلہن بنی جب معلوم نہیں تھا شادی کیا ہوتی ہے‘ اسکارلٹ جانسن