اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے ملک کی پہلی قومی سائبر سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی ہےجبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل میڈیا کو حکومت کے اشتہارات میسر ہوں گے،ملک میں تھریٹ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا بہت تیزی سے سائبر وار کی طرف جارہی ہے، آج ہم اپنی ساری بینکنگ ٹرانزیکشنز اے ٹی ایمز اور موبائل فون پر کر رہے ہیں تو اگر ریکارڈ ہیک ہوجائے تو مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہم پالیسی بنائی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل میڈیا کو حکومت کے اشتہارات میسر ہوں گے، اس وقت ڈیجیٹل اشتہارات 25 ارب ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیکورٹی کے حوالے سے ایک نیا نظام وضع کرنے کا حکم دیا ہے اور وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تھریٹ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
مزیدپڑھیں:شہزاد اکبر کی شکایت پرجہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان گرفتار