وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری دیدی گئی، فیصل سلطان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس،کورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری دیدی گئی
وفاقی کابینہ کا اجلاس،کورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی حتمی منظوری دے دی گئی اور اس مقصد کے لئے 15 کروڑ ڈالر مختص کردیے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے کورونا وائس کے علاج کے لیے درکار انجکشن کی قیمت میں کمی کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈ ہینڈ شیک دینے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری کی بھی منظوری دیدی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کی مخالفت کی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت نجی ایئرلائن ایئر سیال کے لائسنس کی بھی منظوری دے دی۔

اس موقع پر وفاقی کابینہ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، راوی اربن ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق توہین رسالتؐ کے معاملے پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیامگر اس فیصلہ نہ ہوسکا۔

موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی کابینہ کوبتایا گیا کہ سی این جی اسٹیشن کو پہلے مرحلے میں سپلائی بند کی جائے گی۔ کابینہ ارکان نے زور دیا کہ گیس فراہمی میں ایکسپورٹ سیکٹر اور گھریلو صارفین ترجیح ہونے چاہئیں۔تاکہ اس سے عام لوگوں کے حالات زندگی متاثر نہ ہوں۔

Related Posts