کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس وبائی امراض کے باعث موجودہ صورتحال میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت تمام ایئر لائنز کے لئے 21 نکاتی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں اور ایئر لائنز کو بورڈنگ کا عمل شروع کرنے سے قبل طیاروں کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
سی اے اے نے کہا ہے کہ ایئر لائنز اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام مسافروں کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ لازمی صحت کے اعلامیے کا فارم پُر کریں۔اتھارٹی نے ایئر لائنز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ایئر لائنز کی ویب سائٹوں پر فارم کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ مسافروں اور عملے کے ارکان کورونا وائرس کی منتقلی سے بچنے کے لئے سفر کے دوران سرجیکل ماسک استعمال کرنے کا پابند ہوں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسافروں کو ہوائی اڈے پر اسکریننگ اور صحت سے متعلق معائنے کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: 49 پاکستانی شہری لاک ڈاون کے باعث دبئی میں پھنس گئے