سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا، مراد سعید
سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت متعدد نئے منصوبوں پر اس سال کام کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سی پیک کے تحت سکھر حیدر آباد 300 کلو میٹر موٹر وے پر ایکنک سے منظوری کے بعد اسی سال کام کا آغاز ہو گا۔مراد سعید نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے پچھلے سال مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

اس سال حویلیاں تا تھاکوٹ روٹ بھی مکمل ہو کر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ژوب کچلاک مغربی روٹ پروکیورمینٹ اسٹیج پر ہے، جس پر اس سال کام کا آغاز ہو گا، جبکہ ہوشاب آواران 146 کلومیٹر روڈ بھی پروکیورمینٹ اسٹیج پر ہے، جو 2 سال میں مکمل ہو گا۔

مراد سعید نے کہا کہ آواران نل 168 کلومیٹر مغربی روٹ پر کام کا آغاز آئندہ سال مارچ 2021ء میں ہو گا، سوات موٹر وے کا دوسرا فیز اسی سال دسمبر میں شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ دیر چترال موٹر وے کی فزیبلیٹی پر بھی کام شروع ہو گیا ہے، جبکہ سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی موٹر وے کی فزیبلیٹی کا آغاز ہو چکا ہے۔

Related Posts