عدالت نے عمران خان کی میانوالی سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر میانوالی سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 10 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سی پیک کا نام آتے ہی لانگ مارچ شروع کردیتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی

ہائیکورٹ عمران خان کی نااہلی ختم کرنے سے متعلق فیصلہ 10 نومبر کو کرے گی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکمِ امتناع کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

عدالتِ عالیہ اسلام آباد میں عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مس ڈکلریشن کے جرم پر الیکشن کمیشن کا کردار صرف شکایت کنندہ کا ہوگا، سزا سیشن کورٹ میں ٹرائل کے بعد سنائی جاسکتی ہے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نااہلی کا معاملہ ٹرائل کے بعد آئے گا۔الیکشن کمیشن نے نااہلی کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ فی الوقت نااہلی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نااہلی صرف ٹرائل کے بعد ممکن ہے۔ عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے۔ ضمنی الیکشن سے روک دیتے ہیں۔

 

Related Posts