وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا خدشہ، پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی الیکشن کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وزیر اعلیٰ کی کرسی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں آج ضمنی الیکشن کا آغاز کردیا گیا۔ پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 14اضلاع میں جاری ضمنی انتخاب پی ٹی آئی اراکین کی چھوڑی گئی 20 نشستوں پر ہورہا ہے جہاں 175 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ 20حلقوں میں 3ہزار163 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فرح گوگی کی والدہ بشریٰ خان بھی نیب میں طلب

پنجاب کے 14 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 45 لاکھ 79 ہزار 880 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔  تمام حلقوں میں مرد ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 60ہزار 206 جبکہ خواتین ووٹرز 21 لاکھ 19 ہزار 674 ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں جاری سیاسی بحران اور وفاق میں پی ٹی آئی اور حکومت کی اتحادی سیاسی جماعتوں کے مابین جاری رسہ کشی کے تناظر میں آج کے ضمنی انتخابات کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

صوبے کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار ہی وزیر اعلیٰ کے طور پر حمزہ شہباز کو برقرار رکھنے یا پرویز الٰہی کو نیا وزیر اعلیٰ منتخب کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں انتخابی مہم کا وقت 15 جولائی کی شب کو ختم ہوگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مختلف شہروں میں جلسوں کے دوران ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ حکومت کی جانب سے بھی جوابی بیانات سامنے آئے۔

Related Posts