تھرپارکر:این اے 221 کا ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھرپارکر:این اے 221 کا ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری
تھرپارکر:این اے 221 کا ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری

تھرپارکر میں قومی اسمبلی  کے  حلقہ این اے 221 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

حلقے میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہزاروں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ ایک پولنگ اسٹیشن میں آگ لگنے سے بیلٹ باکسز جل گئے تھے جس سے پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے پولیس پر گڑبڑ کرنے کا الزام لگایا تاہم پولیس نے کہاکہ آگ حادثاتی طور پر لگی اور بیلٹ پیپرز محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولنگ کا عمل مکمل ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی تھی۔

خیال رہے کہ این اے 221 کی نشست پیپلزپارٹی کے پیر نورمحمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ اور پی ٹٰی آئی کے نظام الدین راہموں سمیت 12 امیدوار مقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : این اے75 کے نتائج تبدیل کئے توسخت ردعمل سامنے آئیگا، مریم نواز کی وارننگ

Related Posts