2قومی اور 2صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات،3نشستوں پر ن لیگ آگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی پی 84 کا ضمنی انتخاب، خوشاب میں پولنگ جاری، امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع
پی پی 84 کا ضمنی انتخاب، خوشاب میں پولنگ جاری، امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 2،2 حلقوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے 75 ڈسکہ ، این اے 45 کرم ، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں پولنگ ہوئی۔

بعض پولنگ اسٹیشن پر عملہ دیر سے پہنچنے کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار رہی، کہیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل نظر آیا تو کہیں اسے نظرانداز کیا گیا، بزرگ ووٹرز بھی پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

 این اے 75 سیالکوٹ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75  ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے 360 میں سے 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 16  ہزار 925 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد خان10  ہزار 596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،

این اے 75 سیالکوٹ  میں 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔صبح ہوتے ہی پولنگ اسٹیشوں کے باہر ووٹرزکی آمد شروع ہوگئی اوروقت گذرنے کے ساتھ ساتھ قطاریں لگ گئیں حلقہ میں ووٹرز کی کل تعداد4لاکھ 4ہزار3 ہے۔ یہاں مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

این اے 45ضلع کرم

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کےملک فخرزمان 1069 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ  آزاد امیدوار حاجی سید جمال 889 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 45ضلع کرم کی یہ نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ قبائلی ضلع میں صبح 8 بجےسےہی پولنگ کا عمل جاری تھا جوپانچ بجے تک جاری رہا۔

یہاں مجموعی طورپر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ حلقے میں 134 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے تھے۔

پی کے 63 نوشہرہ

خیبرپختونخوا اسمبلی کےحلقہ پی کے 63 کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، سٹی پولنگ اسٹیشن نمبر44 کے غیرختمی وغیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 1411 ووٹ لیکرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر  1109 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 63 نوشہرہ میں 102پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشن 44 پر پولنگ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی،  پریزائیڈنگ افسر کے مطابق عملے کے دیر سے پہنچنے کے باعث تاخیرہوئی۔

نوشہرہ میں ایس اوپیزپربھی سختی سے عمل نظرآیا۔ یہ نشست سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقہ پی پی 51

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد میں ضمنی انتخاب کے 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی بیگم طلعت محمود 7068   ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 5462  ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ یہ حلقہ وزیرآباد شہر، سوہدرہ اوردیگردیہاتی علاقوں پرمشتمل ہے۔

یہاں کل ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے جبکہ 162پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہوئی۔

Related Posts