لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس کا اجراء کردیا۔
پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری کی۔پی پی 7 سے شبیر اعوان،پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
پی پی 168سے نواز اعوان، پی پی 202 سے میجر(ر) سرور، پی پی 217سے زین قریشی، پی پی 224سے عامر اقبال شاہ، پی پی 228سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا،پی ٹی آئی نے پی پی 140 سے خرم ورک، پی پی 158سے اکرم عثمان، پی پی 167 سے عاطف چودھری کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں:سبطین خان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے