کراچی: تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد ن لیگ نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی جمیل احمد اور فہیم خان کی ملاقات