کراچی: ریٹرننگ افسر کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد ہونے کے مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 249 ضمنی اںتخاب کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل کی کامیابی کے حتمی نتائج روک دیئے ہیں جبکہ مفتاح اسماعیل کی درخواست 4 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما و امیدوار مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی کے حلقے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی مکمل گنتی دوبارہ کرانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی تھی۔
مسلم لیگ نون کے امیدوارمفتاح اسماعیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 34 پولنگ اسٹیشنوں سے پریزائیڈنگ افسروں نے نتیجہ واٹس ایپ نہیں کیا۔
مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمیں 30 سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے رزلٹ موصول نہیں ہوئے، ہمیں بعض پریزائیڈنگ افسران کے رویّے پر شدید تحفظات ہیں۔