وائرس پر قابو پانے کے مکمل یقین تک کاروبار بند رکھیں گے،کینیڈین وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائرس پر قابو پانے کے مکمل یقین تک کاروبار بند رکھیں گے،کینیڈین وزیراعظم
وائرس پر قابو پانے کے مکمل یقین تک کاروبار بند رکھیں گے،کینیڈین وزیراعظم

ٹورنٹو:کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت کی بحالی کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔جب تک مکمل یقین نہ ہوجائے کہ ہم خطرناک صورتحال سے باہر نکل آئے ہیں اس سے پہلے کوئی جلد بازی نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک یقین نہ ہو جائے کہ کورونا پر قابوپا لیں گے، اس وقت تک کاروبار نہیں کھولیں گے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے فشنگ انڈسٹری کے لیے 44 ملین امریکی ڈالر سے زائد امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا۔جس کے باعث فشنگ انڈسری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، خیال رہے کہ کینیڈین حکومت معیشت کی براہ راست مدد کے لیے پہلے ہی 150 ارب ڈالر کا اعلان کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 465 ہے۔

Related Posts