خان کو لئے بغیر ڈی چوک سے نہیں جاؤں گی، بشریٰ بی بی کا دوٹوک اعلان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو پاکستان اکنامک نیٹ

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے کہ وہ خان کو لئے بغیر ڈی چوک سے ہرگز نہیں جائیں گی۔

ڈی چوک کی جانب گامزن احتجاجی قافلے سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ خان کو جس کال کوٹھری میں رکھا گیا وہ اتنے گند سے بھری ہوئی تھی کہ اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے، انہیں زمین پر سلایا جاتا تھا، وہ اتنے دنوں سے صحیح طرح سو نہیں سکے، میں جب گئی تو ان کی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں، میں نے پوچھا تو کہا کہ نہ چٹائی ہے نہ چادر ہے مجھے انہوں نے کچھ نہیں دیا اور زمین پر اتنا گند ہے کہ انسان سو ہی نہ سکے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہمارے شور مچانے پر انہوں نے خان کو بیچ میں سے گری ہوئی چارپائی دی تاکہ خان نہ اس پر سیدھا سوکے نہ کروٹ کے بل سو سکے۔ بشریٰ بی بی کے مطابق عمران خان کو ایک بالٹی پانی دیا جاتا تھا جس سے وضو کیا جاتا تھا اور باتھ روم کیلئے بھی وہی استعمال ہوتی تھی۔

انہوں نے قافلے میں موجود کارکنان سے کہا کہ آپ لوگوں نے یہ وعدہ کرنا ہے کہ جب تک خان ہمارے بیچ میں نہیں آجاتے آپ ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے اور میرا آپ سے وعدہ ہے کہ خان کو لئے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی، اگر آپ کو کوئی کہے کہ بی بی چھوڑ کر چلی گئی ہے تو یہ جھوٹ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈی چوک جائیں گے اگر ہمیں وہاں دھرنا دینا پڑا ہم دھرنا دیں گے، کھانے کی کمی ہو پانی کی کمی ہو وہ جگہ نہیں چھوڑنی۔

Related Posts