بشریٰ بی بی کا مبینہ ڈائری سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان پی ٹی آئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے منسوب ڈرائری کے معاملے پر ردعمل جاری کردیا۔

پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ردعمل میں کہا گیا کہ مبینہ ڈائری اور اس کے متن کی تردید کرتے ہیں اور نہ ہی اس سے بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ڈائری عمران خان یا اُن کی اہلیہ کی نہیں تو اس میں لکھا متن کیسے اُن سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ڈرامہ پاکستان کے اصل مسائل خصوصاً حکومتی فسطائیت ، ظلم و جبر اور آئین و قانون کی پامالی سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ چاہے جتنی مرضی سازشیں کرلیں، ان سازشی عناصر کو بالآخر عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سامنے آئی ہے جس میں ہوشربا اور چشم کُشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن دے رہی ہیں، بشریٰ بی بی یہ تک بتا رہی ہیں کے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی کس وقت کیا اور کیسی ہو گی، بشریٰ بی بی یہ بھی بتا رہی ہیں کہ کون کیسے عدلیہ، فوج اور حکومت پر دباؤ ڈالے گا؟

Related Posts