مریم اورنگزیب کی فلم ریلیز ہوئی تو کیا ہوگا؟ بشریٰ انصاری کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کی فلم ریلیز ہوگئی تو کیا ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نیشنل آئکون ایوارڈز کی تقریب میں شرکت اور اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مریم اورنگزیب تو ہٹ جارہی ہیں۔ اگر آج ان کی کوئی فلم ریلیز ہوئی تو صبح سپر ہٹ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

شوبز ستاروں کی جشنِ آزادی پر قوم کو مبارکباد، ویڈیوزجاری

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ابھی 15 منٹ پہلے مریم اورنگزیب سابق وزیرِ اطلاعات ہوگئیں، سابق ہونے کے باوجود بھی وہ اتنا ہٹ جارہی ہیں۔ فلم ریلیز ہوگئی تو کیا ہوگا؟

وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا ڈھیر لگا دیا۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد تقریب میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں اندازہ رکھتی ہوں کہ شریف خاندان بھی اندر سے کہیں نہ کہیں آرٹسٹ ہے اور آپ لوگ موسیقی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ جراثیم نہ ہوتے تو شاید ہماری انڈسٹری کیلئے آپ نرم دل نہیں ہوسکتے تھے۔

ایوارڈ وصولی کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ فلم انڈسٹری کو لاوارث سمجھا، انڈسٹری کو مقام، درجہ اور نام دینے پر شہباز شریف کی مشکور ہوں۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جانبداری پر مبنی لگے گا کیونکہ میں ن لیگ کی پکی سپورٹر ہوں، اس لیے لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اسے ایوارڈ اسی لیے دیا گیا ہے۔ 

Related Posts