پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان بشریٰ انصاری نے نوجوان نسل میں صبر و تحمل کی کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مسیحیوں کے معاملے پر جنت مرزا کی اصلاح کی خواہش مند تھی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری حال ہی میں نعمان اعجاز کے شو میں شریک ہوئیں اور ٹک ٹاکر جنت مرزا کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ ٹک ٹاک اسٹار ہے تاہم جنت مرزا ایک خوبصورت لڑکی ہے۔
والدہ کو تاحال بہن کی موت کا نہیں بتایا، بشریٰ انصاری کا انکشاف
بشریٰ انصاری کا ملکۂ ترنم نور جہاں کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین
اداکارہ بشریٰ انصاری ڈانس کی ویڈیو پرتنقید کرنیوالوں پر برس پڑیں
شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ مسیحیوں کے معاملے پر جنت مرزا پہلے ہی معافی مانگ چکی ہے، میں سوشل میڈیا بہت کم استعمال کرتی ہوں، اس لیے ٹک ٹاکر کی معذرت سے لاعلم رہی۔
سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور اپنی لفظی جنگ کے متعلق گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں صرف مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر جنت مرزا کی اصلاح کرنا چاہتی تھی۔ انسٹاگرام کم ہی استعمال کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل معروف ادکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ بہن اداکارہ سنبل شاہد کی وفات کو 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال انہوں نے والد کو یہ خبر نہیں ہونے دی کہ سنبل اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بشریٰ انصاری نے حال ہی میں شرکت کی جہاں انہوں نے کورونا کی وبا کے اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر بات کی اور بتایا کہ اب ان سمیت کئی لوگوں کی زندگی پہلے جیسی نہیں رہی۔