ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 28 زائرین کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں، قافلہ سالار پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران میں پاکستانی
(فوٹو: بی بی سی)

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آجانے کے بعد 28 زائرین کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں، ایرانی حکومت نے قافلہ سالار پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکومت نے قافلہ سالار کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ قافلے کے سالار سیّد اطہر شمسی پر ہمیشہ کیلئے ایران میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ متاثرہ قافلے کے سالار کو ایران سے بے دخل کرنے کیلئے طیارے پر سوار کرادیا گیا۔

پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے شہر یزد میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں نے قافلہ سالار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ سالار اطہر شمسی کا ٹور آپریٹر لائسنس بھی معطل کیے جانے کا امکان ہے۔

قافلہ سالار اطہر شمسی پر لواحقین نے خستہ حال گاڑی میں زائرین کو بیرون ملک لے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ ایرانی حکام نے پاکستانی سفیر سے غیر معیاری سروس والے ٹور آپریٹرز کے لائسنس معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

یزد میں ہونے والے بس حادثے کے بعد 28 زائرین کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں۔ 10 زائرین کی میتیں سندھ کے شہر لاڑکانہ پہنچا دی گئی ہیں۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین سمیت 10 زائرین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

میتوں اور زخمی افراد کو پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ ایرانی شہر یزد سے پاکستان لے آیا۔ جیکب آباد کے شہباز ائیر بیس پر جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔ سندھ حکومت جاں بحق زائرین کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے دے گی۔

سندھ حکومت نے زخمیوں کو بھی 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ ایران میں پیش آنے والے حادثے کے دوران یزد میں بس دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 28 زائرین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

Related Posts