آسٹریلیا: شادی کی تقریب سے مہمانوں کو لانیوالی بس اُلٹ گئی، افسوساک واقعے میں 10افراد لقمہ اجل گئے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوساک واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 10سے تجاوز کرچکی ہے، 25 زخمی افراد میں سے کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 10 سے زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ 25 زخمی افراد میں سے کئی مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی ہنٹر ویلی میں شادی کے مہمانوں کو لے جانے والی بدقسمت بس کو خطرناک حادثہ پیش آیا، جس کے باعث 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:طوفان بیپر جوائے سے بھارت میں بھی تباہی کا خدشہ، ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری
اسسٹنٹ پولیس کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کی عمر 58 برس ہے جسے حادثے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے، بس ڈرائیور کا بھی اسپتال میں معائنہ کیا جارہا ہے، جس سے تحقیقات کی جائیں گی کہ کہیں یہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کا نتیجہ تو نہیں ہے۔