کراچی: ناردرن بائی پاس پر ایران جانے والے زائرین کی بس کا ٹریفک سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر زائرین کی بس کو شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آگیا۔ مسافر بردار بس کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد میں بس اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق ،20 سے زائد زخمی
کورنگی میں ڈمپر اور ہائی ایس کا تصادم، وین نالے میں جاگری، 4افراد زخمی
رات گئے حادثہ پیش آنے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد دے دی گئی۔ 4 زخمی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ عباسی شہید ہسپتال میں عدم سہولیات کے باعث بعض زخمیوں کو جناح ہسپتال بھی منتقل کرنا پڑا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 6 خواتین بھی شامل تھیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بس کے اگلے حصے میں سوار مسافر زیادہ متاثر ہوئے جو کراچی سے ایران جا رہے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حیدرآباد کے قریب چہلم میں شرکت کے بعد واپس جانیوالے زائرین کی بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔بس کراچی سے خیرپور جارہی تھی۔
آج سے 2 ماہ قبل 29 ستمبر کو کراچی سے خیرپور جانیوالی بس کو نوری آباد میں سپر ہائی وے پر حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔