پاکستان میں کورونا کے 363نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 363نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 363نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 13 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 83ہزار 223افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 690شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

ای سی سی نے کورونا ویکسین کیلئے 19کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار240 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ17 لاکھ 96ہزار 915ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.88فیصد رہی جبکہ 998مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 995ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 13 ہزار 538 ہو گئے۔

سب سے زیادہ کورونا کے باعث اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 لاکھ 42 ہزار 714 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 7جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 74 ہزار 772کیسز اور 7 ہزار 619اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 79 ہزار 774افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 825 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 458کیسز اور کورونا کے باعث 359 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 540افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 554کیسز اور 952اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts